معاذ بن فضالة ، حدثنا أبو عمر ، حفص بن ميسرة عن زيد بن أسلم ، عن عطاء بن يسار ، عن أبي سعيد الخدري ـ رضى الله عنه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " إياكم والجلوس على الطرقات ". فقالوا ما لنا بد ، إنما هي مجالسنا نتحدث فيها. قال " فإذا أبيتم إلا المجالس فأعطوا الطريق حقها " قالوا وما حق الطريق قال " غض البصر ، وكف الأذى ، ورد السلام ، وأمر بالمعروف ، ونهى عن المنكر ".
ہم سے معاذ بن فضالہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابوعمر حفص بن میسرہ نے بیان کیا ، اور ان سے زید بن اسلم نے بیان کیا ، ان سے عطاء بن یسار نے بیان کیا ، اور ان سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا راستوں میں بیٹھنے سے بچو ۔ صحابہ نے عرض کیا کہ ہم تو وہاں بیٹھنے پر مجبور ہیں ۔ وہی ہمارے بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے کہ جہاں ہم باتیں کرتے ہیں ۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر وہاں بیٹھنے کی مجبوری ہی ہے تو راستے کا حق بھی ادا کرو ۔ صحابہ نے پوچھا اور راستے کا حق کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، نگاہ نیچی رکھنا ، کسی کو ایذاء دینے سے بچنا ، سلام کا جواب دینا ، اچھی باتوں کے لیے لوگوں کو حکم کرنا اور بری باتوں سے روکنا ۔
Total Record Found: 1 / 1 | HadeesNo : 2465 | Baab : گھروں کے صحن کا بیان اور ان میں بیٹھنا اور راستوں میں بیٹھنا | Kitab : کتاب ظلم اور مال غصب کرنے کے بیان میں | Book Name : صحیح بخاری | Volume : 3
No comments:
Post a Comment